ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


امریکہ؛مارشل یونیورسٹی میں حجاب آشنائی مہم


ویرجینیا کی مارشل یونیورسٹی میں حجاب آشنائی پروگرام آج منعقد کیا جائے گا ۔

 یونیورسٹی میں حجاب شناسی پروگرام آج منعقد ہوگا جسمیں حجاب پہننے اور اسکی وجوہات کے حوالے سے طالبات کو آشنا کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حجاب پروگرام ہفتہ اسلام شناسی کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے اور اس مناسبت سے ہر دن ایک نیا پروگرام اس یونیورسٹی میں منعقد ہوگا ۔


گذشتہ روز «ایک مسلمان سے ملاقات» پروگرام منعقد کیا گیا تھا جسمیں اسلام اور سیاست کے حوالے سے طلبا کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔

کل بروز جمعرات مذاہب کے درمیان گفتگو کا دن ہوگا اور اس میں ھانٹینگٹن شہر کے اسلامی مرکز کا دورہ بھی شامل ہے۔


مارشل یونیورسٹی میں اسلامی طلبا انجمن کے سربراہ کا کہنا ہے : اس پروگرام کا مقصد امریکن طلبا کو موقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اسلام، پیغمبراکرم (ص) اور مسلمانوں کے حوالے سے معلومات حاصل کرسکیں۔
نیوز کوڈ:37264
ماخذ:iqna
تاریخ:11/9/2016