ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


ایرانی فلموں کی نمائش میں دلچسپی رکھتے ہیں: پاکستانی عہدیدار


پاکستانی ثقافتی آرٹس کونسل کے ڈائیریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ایرانی فلموں کی نمائش میں دلچسپی رکھتے ہیں...
 کیونکہ یہ اپنے اعلی معیار کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہیں.
يہ بات جمال شاہ نے ارنا كے نمائندے سے خصوصي گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ پاكستان ميں بھارتي فلموں كي نمائش پر عائد پابندي كے بعد ايراني فلموں كي پاكستان ميں نمائش كي راہ ہموار ہوئي ہے جو كہ ہماري ثقافت كے بہت قريب ہے.
جمال شاہ نے كہا كہ وہ ذاتي طور پر ايران ميں پاكستاني فلم ہفتہ اور پاكستان ميں ايراني فلم ہفتہ منانے ميں دلچسپي ركھتے ہيں.

انہوں نے كہا كہ ايران اور پاكستان دو قريبي ملك ہيں جنہيں ہر شعبے بالخصوص فلم سازي كے شعبے ميں تعاون كرنا چاہيے.
انہوں نے كہا كہ ايراني فلميں اپني ثقافت كي عكاسي كرتي ہيں اور ان كي پاكستان ميں حوصلہ افزائي ہوني چاہيے.
جمال شاہ نے كہا كہ بدقسمتي سے پاكستان ميں بھارتي فلميں پسند كي جاتي ہيں جو ہماري ثقافت سے بہت دور ہيں.

انہوں نے كہا كہ پاكستان ميں ايران كے ثقافتي قونصلر كيساتھ ملاقات كے دوران پاكستان اور ايران ميں دونوں ممالك كے فلمي ہفتہ منانے كے حوالے سے بات ہوئي.

انہوں نے كہا كہ وہ مستقبل ميں يہ خواہش ركھتے ہيں كہ ايراني فلم ساز پاكستان آئيں اور يہاں وركشاپس منعقد كريں.

پاكستاني سينئر اداكار نے مزيد پر ايران اور پاكستان كے درميان مشتركہ فلم سازي پر زور ديتے ہوئے كہا كہ اس كا آغاز ہم اقبال لاہوري پر فلم بنا كر كر سكتے ہيں.

جمال شاہ نے كہا كہ وہ اس بات كو يقيني بنائيں گے كہ پاكستاني ثقافتي طائفے ايران جائيں.

پاكستاني آرٹسٹ نے كہا كہ ہميں ارادوں كو حقيقت ميں بدلنے كي ضرورت ہے اور ايران،پاكستان كو باہمي ثقافتي روابط بڑھانے كيلئے ہرممكن كوشش كرني چاہيے.
نیوز کوڈ:38461
ماخذ:اسلام آباد - ارنا -
تاریخ:06/12/2016