ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


خشک میوہ جات کے حیران کن طبی فوائد


بھارت میں سامنےآنے والی ایک تحقیق کے حیران کن نتائج میں کہا گیا ہے کہ خشک میوہ جات اور گری والے پھلوں کا بہ کثرت استعمال انسانی جسم میں...
بھارت میں سامنےآنے والی ایک تحقیق کے حیران کن نتائج میں کہا گیا ہے کہ خشک میوہ جات اور گری والے پھلوں کا بہ کثرت استعمال انسانی جسم میں انفیکشن کے اثرات  کوکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
خشک میوہ جات اور گری والے پھلوں کا بہ کثرت استعمال انسانی جسم میں انفیکشن کے اثرات  کوکم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

بولڈ اسکائی ویب سائٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہرین نے 5000 افراد کو خشک میوہ جات کھلائے جس کے نتیجے میں ان میں انفیکشن کے اثرات کم ہوگئے اور مختلف انواع کے انفیکشن کا شکار مریضوں کو بھی خشک میوے کھلائے گئے جس کے حیران کن نتائج سامنے آئے کیونکہ خشک میوہ جات کھانے سے انفیکشن کے متاثرہ مریض صحت مند ہونا شروع ہوگئے تھے۔

 خشک میوہ جات کے استعمال سے صرف انفیکشن ہی نہیں بلکہ امراض قلب سے بچانے، خون کی وریدوں کو صاف رکھنے اور دوسرے درجے کے ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ اور دیرینہ نوعیت کے امراض کی روک تھام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہفتے میں تین بار خشک میوہ جات کھاتے ہیں اور اس دوران وہ سرخ گوشت سے اجتناب  کر کے انڈوں اور صاف ستھرے اناج کا استعمال کرتے ہیں تو ان میں انفیکشن کے اثرات بہت کم ہوجاتے ہیں۔

امریکہ میں صحت سے متعلق ایک جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اخروٹ اور مونگ پھلی کا استعمال صحت کے لیے بہت مفید ہے کیونکہ یہ دونوں پھل میگنیشیم اور فائبر سے بھرپور ہونے کے ساتھ  مضر صحت آکسیڈیشن کی خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اورغیرضروری اور بے وقت کی بھوک کو روکتے اور موٹاپے کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
نیوز کوڈ:38493
ماخذ:newsnoor.com
تاریخ:12/11/2016