ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


آسٹریلیا میں کرسمس کی مبارکبادی کے بہانے محجبہ خاتون پر حملہ!


مسلمان خاتون نے جب «کریسمس مبارک» کے جواب میں چھٹیاں مبارک کہا تو ان پر حملہ کیا گیا
مسلمان خاتون نے جب «کریسمس مبارک» کے جواب میں چھٹیاں مبارک کہا تو ان پر حملہ کیا گیا

 ایک مسلمان خاتون نے ایک آسٹریلین مرد کے «کریسمس مبارک» کے جواب میں کہا : چھٹیاں مبارک: تو مذکورہ مرد نے ان پر حملہ اور خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔


آسٹریلیا کے شہر برث میں ایک مرد نے مسلمان خاتون سے کہا :«merry christmas» (کریسمس مبارک) تو خاتون نے جواب میں کہا: «happy holidays» (چھٹیاں مبارک) بس اتنی سی بات پر خاتون کوبری طرح سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


مڈبھیڑ میں خاتون کے سر سے چادر گرگئی تو مرد نے چادر چھین کو دور پھینک دیا اور کافی کشمکش کے بعد خاتون نے مجبورا پولیس سے رابطہ کیا۔


مسلمان خاتون کا کہنا ہے کہ اسلام پر عمل کی وجہ سے متعدد بار میرے ساتھ واقعات رونما ہوچکے ہیں مگر یہ واقعہ سب سے برا واقعہ تھا ۔
نیوز کوڈ:38767
ماخذ:iqna.ir
تاریخ:1/2/2017