ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


کیلیفورنیا؛

پولیس میں مسلمان خواتین کی حمایت


کیلفورنیا کے شہر «لانگ بیچ» پولیس کے مطابق مسلمان خواتین کی پولیس میں بھرتی کو ممکن بنایا جارہا ہے

 «لانگ بیچ» پولیس کے مطابق مسلمان خواتین کی پولیس میں بھرتی کا جایزہ لیا جارہا ہے ۔ اسلامی کونسل اور مسلم رایٹس واچ تنظیم نے اس فیصلے کو قابل قدر قرار دیا ہے

مذکورہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ امید ہے پولیس گذشتہ سال ایک مسلمان خاتون کے ساتھ پولیس کے توہین آمیز رویے کے کیس کی پیروی کرے گی ۔

مذکورہ واقعے میں ایک پولیس افیسر نے زبردستی مسلمان خاتون کو پردہ اتارنے پر مجبور کیا تھا

لانگ بیچ پولیس کے افیسر رابرٹ لونا نے اس واقعے پر کہا تھا کہ ہم سب کے احترام کا قایل ہیں مگر سیکورٹی اقدمات کے لیے اطمینان کرنا ضروری ہے۔


رابرٹ لونا نے گذشتہ سال کہا تھا کہ پولیس میں حجاب کے حوالے سے پالیسی تبدیل کرنے کی کوئی پالیسی زیر غور نہیں۔

امریکہ میں اسلامی کونسل نے کہا ہے کہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر حجاب کے حوالے سے قانون اور واضح حکم کا آنا ضروری ہے ۔
نیوز کوڈ:38773
ماخذ:iqna.ir
تاریخ:1/2/2017