ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


تہران میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے کینسر اسپتال کی تعمیر


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے ہفتے کے روز تہران میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے کینسر اسپتال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا.

ايراني وزير صحت 'حسن قاضي زادہ ہاشمي' نے تہران كے سيكٹر 22 ميں واقع اس كينسر اسپتال كا سنگ بنياد ركھ ديا.

تات كے عنوان سے طبي اور تحقيقاتي اسپتال 45 ہزار مربع كلو ميٹر پر تعمير ہوگا. جديد ٹيكنالوجي سے بننے والا كينسر اسپتال 20 منزلہ ہوگا جس ميں 800 بيڈ كي گنجائش ہوگي.

ايران كي شہيد بہشتي يونيورسٹي كے شعبہ امراض كينسر كے سربراہ محمد اسماعيل اكبري نے افتتاحي تقريب ميں بتايا كہ يہ اسپتال مشرق وسطي ميں كينسر كا سب سے بڑا اسپتال ہوگا جس ميں كينسر سے متعلق مختلف پہلووں پر تحقيقات اور طبي امكانات ميسر ہوں گے.

انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ملك بھر ميں پانچ لاكھ كينسر كے مريض زير علاج ہيں جن كي تعداد ميں سالانہ 90 ہزار اضافہ ہو رہا ہے.
نیوز کوڈ:38873
ماخذ:abna.ir
تاریخ:1/9/2017