ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


امریکہ کی خاتون اسمبلی ممبر کے سنجیدہ اقدام پر آیت اللہ صافی گلپائیگانی کی جانب سے شکریہ کا پیغام


آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے امریکی ریاست کی اسمبلی ممبر محترمہ ایلہان کے نام اپنا تقدیر نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ...
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے امریکی ریاست کی اسمبلی ممبر محترمہ ایلہان کے نام اپنا تقدیر نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر قرآن کریم کا احترام باقی رکھا اور خدا کی اس آخری کتاب پر حلف اٹھایا آپ کا یہ اقدام انتہائی سنجیدہ اقدام تھا۔

امریکہ کی ریاستی اسمبلی ممبر مسلمان خاتون ’’ایلہان‘‘ کے انتہائی سنجیدہ اقدام جو انہوں نے اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر انجیل کے بجائے قرآن مجید پر حلف اٹھایا کو سراہتے ہوئے عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ صافی گپلائیگانی نے ان کی قدردانی کی۔
آیت اللہ صافی گلپائیگانی نے امریکی ریاست کی اسمبلی ممبر محترمہ ایلہان کے نام اپنا سپاس نامہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے جو اپنے عہدہ کی حلف برداری کے موقع پر قرآن کریم کا احترام باقی رکھا اور خدا کی اس آخری کتاب پر حلف اٹھایا آپ کا یہ اقدام انتہائی سنجیدہ اقدام تھا۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ قرآن کریم کا احترام، آپ کے شعور کی بالیدگی کی علامت ہے تمام مسلمانوں کے لیے باعث افتخار ہو گا کہ آپ دنیا والوں کے لیے یہ بیان کریں کہ قرآن کریم کی تعلیمات کے سائے میں ہی انسان حقیقی سعادت اور امن و سکون حاصل کر سکتا ہے اور ظلم و استبداد سے دنیا کو پاک کر سکتا ہے۔ امید ہے کہ قرآن کریم کی ہدایت کا نور تمام عاشقان قرآن کے دلوں میں روشن ہو اور سب اس کے سائے میں سعادت اور خوشبختی کے کمال کو پا سکیں۔
نیوز کوڈ:38875
ماخذ:abna.ir
تاریخ:1/9/2017