ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


ڈاکٹر مخبر دزفولی :

ڈاکٹر شریعتمداری کا نام، ایک متقی اور ہمدرد سائنسداں کی حیثیت سے زندہ رہے گا اور ...


انہیں کبھی بھی بھولایا نہیں جاسکتا
ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سیکرٹری کے پیغام میں زور دیا گیا :   
ڈاکٹر شریعتمداری کا نام، ایک متقی اور ہمدرد سائنسداں کی حیثیت سے زندہ رہے گا اور انہیں کبھی بھی بھولایا نہیں جاسکتا

عظیم اور عہدساز محقق اور استاد ڈاکٹر علی شریعتمداری کے المناک انتقال پر ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے محترم سیکرٹری ڈاکٹر محمدرضا مخبر دزفولی نے تہہ دل سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک بیان جاری کیا جس میں آیاہے:

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
انا للہ و انا الیہ راجعون

ایماندار و پر عزم سائنسداں اور اعلی ثقافتی کونسل کے تجربہ کار رکن " ڈاکٹر علی شریعتمداری" کے انتقال پر ملک کی سائنسی برادری اور تمام اعلی ماہرین کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتاہوں-  اس عظیم استاد نے ثقافتی انقلاب کمیٹی کے قیام کے آغاز سے لے کر اب تک ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے تعلیمی نظام کی بہتری اور اعلی تعلیم کو فروغ دینے میں بے حد کام کیا اور اس راستے میں کبھی بھی جد و جہد سے دستبردار نہیں تھے-  اسی لیے ڈاکٹر شریعتمداری کا نام، ایک متقی اور ہمدرد سائنسداں کی حیثیت سے زندہ رہے گا اور انہیں کبھی بھی بھولایا نہیں جاسکتا-

ڈاکٹر شریعتمداری کا المناک انتقال، ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے تمام اراکین کے لیے ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے-  لہذا رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ ای (مدظلہ العالی) ، اعلی ثقافتی کونسل، ممتاز ماہرین اور آپ کے بازماندگان کی خدمت میں تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے اس استاد کےلیے رحمت و غفران الہی اور اجر جزیل کا متمني ہوں-  

ڈاکٹر محمدرضا مخبر دزفولی
سپریم کونسل آف کلچرل ریوولوشن کے سیکرٹری


نیوز کوڈ:38991
ماخذ:ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاریخ:1/17/2017