ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


خاتون اور خاندان کے قومی ہیڈکوارٹر" کی حمایت پر زور؛ امام صادق علیہ السلام کی تعلیمات کا مجموعہ، رسول اللہ (ص) اور اہل بیت کے لائف سٹائل کی تفصیلی کتاب ہے؛

 ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اجلاس 782 میں صدر مملکت: امام صادق علیہ السلام کی تعلیمات کا مجموعہ، رسول اللہ (ص) اور اہل بیت کے لائف سٹائل کی تفصیلی کتاب ہے
ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے اجلاس نمبر 782 میں صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے فرزند رسول صلی الله علیه و آله و سلم اور رئیس مذہب حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم شہادت پر تسلیت اور تعزیت پیش کرتے ہوئے آپ  کی تعلیمات کو، رسول اللہ (ص) اور اہل بیت کے لائف سٹائل کی تفصیلی کتاب کہا-  

اس سی سی آر کی فارسی ویب سائٹ کے مطابق، صدر مملکت نے شیعہ اور سنی کے درمیان اتفاق، یکجہتی اور اخوت کو اسلامی انقلاب کی سیاسی سوچ کی بنیاد قرار دیتے ہوئے اسلام کے نام پر دہشت گردی اور قتل کو علاقے میں دشمنوں کے ذریعے اسلام فوبیا کے سلسلے میں ہونے والی سازشیں کہا- 

اس کے علاوہ صدر نے دفاع مقدس اور انقلاب اسلامی کے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کےلیے مغفرت کا طلب اور متاثرین کی جلد صحت یابی کی دعا کی-

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت اور ارشاد اسلامی نے بھی خاندانی بنیادوں کو استحکام دینے اور خاندان کے غیر مستحکم ہونے سے پیدا شدہ مسائل و مشکلات کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کی اور "خاتون اور خاندان کے قومی ہیڈکوارٹر" کی حمایت پر زور دیا-
كد خبر تصويري:7585
منبع خبر :ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:7/31/2016