ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


25 ذی الحجہ "خاندان کے قومی دن" کی مناسبت سے خواتین اور خاندان کی کلچرل اور سوشل کونسل کا بیان

خواتین اور خاندان کی کلچرل اور سوشل کونسل کے سیکرٹریٹ بیورو کے مطابق، اس کونسل نے 25 ذی الحجہ "خاندان کے قومی دن" کی مناسبت سے ایک بیان جاری کیا جس میں آیاہے:

ہمارے اسلامی ملک میں پنج تن آل عبا(اهل کساء) کے معزز خاندان کی یاد میں 25 ذی الحجہ کو خاندان کے قومی دن کا نام دے دیاگیاہے-  خاندان کے قومی دن سے پہلے رہبر معظم (مد ظلہ العالی) کی جانب سے خاندان کی کلی پالیسیوں کا ابلاغ بھی اس بات کی علامت ہے کہ خاندان میں "ماں" کی بڑی اہمیت و منزلت ہے اور ملک کے عہدیداروں اور خاندانوں کی جانب سے ماؤں کی طرف توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے-   


رہبر معظم کی جانب سے ابلاغ شدہ اصولوں اور پالیسیوں کے دوسرے پیراگراف کے مطابق، خاندان کو تمام معیشتی، ثقافتی، سماجی اور تعلیمی نظاموں کی سطح پر قانون سازی، پالیسی سازی، انتظامی پروگراموں اور پالیسیوں کے مرکز میں قرار دیاگیاہے-    


خواتین اور خاندان کی کلچرل اور سوشل کونسل، اس عظیم دن کی مناسبت سے معزز ایرانی قوم خاص طور پر شہدا کے اہلخانہ اور یمن و سوریہ میں جنگ سے متاثرہ خاندانوں کی خدمت میں تہنیت پیش کرتے ہوئے، خاندان کی کلی پالیسیوں کے نفاذ کےلیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان اور رہبر معظم کی جانب سے ابلاغ شدہ اصولوں اور پالیسیوں کو جامع اور منظم طور پر جائزہ لینے کی ضرورت پر تاکید کرتی ہے-  

كد خبر تصويري:7793
منبع خبر :خواتین اور خاندان کی کلچرل اور سوشل کونسل کا اردو سائٹ سینٹر
تاريخ خبر:10/2/2016