ہم سے رابطہ کیجیئے   پہلا صفحہ   سائیٹ کا نقشہ   انگليسي   العربيه   فارسي  


رهبر معظم انقلاب کے استفتائات کا آذری زبان میں ترجمہ کیا گیا

رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ‌ای کے استفتائات کا آذری زبان میں ترجمہ کیا گیا ۔

جارجیا میں موجود ایران کلچرل ہاوس نے مؤسسہ الحکمہ اور جارجیا مسلم سنٹر کی مدد سے رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ‌ای کے استفتائات کا آذری زبان میں ترجمہ کئے جانے کی خبر دی ۔

انہوں نے بتایا: جارجیا کے شیعوں کی مکرر درخواست کے مطابق ، عبادات، معاملات اور دیگر شرعی احکامات پر مشتمل رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنہ ‌ای کے استفتائات کا ترجمہ کیا گیا ہے  ۔

انہوں نے اطلاع دی: رهبر معظم انقلاب اسلامی کے استفتائات کا آذری ترجمہ ۴۷۰ صفحوں پر مشتمل ہے جو طبع ہونے کے بعد شیعوں کے اختیار میں دیا جائے گا ۔

اس استفتائات کے مقدمہ میں مسلمان فرد کی احکام دین سے آشنائی کا تذکرہ کیا گیا ہے اور شرعی احکامات و فقہی منابع کا تذکرہ کیا گیا ہے نیز شیعہ مذھب میں موجود تقلید کی اھمیت کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔

رهبر معظم انقلاب اسلامی کے استفتائات کا آذری میں زبان پہلی بار ترجمہ کیا گیا ہے
كد خبر تصويري:7986
منبع خبر :rasanews.ir
تاريخ خبر:1/2/2017